ملک بھر میں 5 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،مثبت شرح 0.20فیصد رہی،این آئی ایچ
اسلام آباد (ویب نیوز)
عالمی مہلک وبا کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 10افراد کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔