اسلام آباد (وی نیوز)
بیلا روس کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا گیا امدادی سان اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گیاجسے بیلاروس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بیلاروس کے صدر اور حکومت کی ہدایت پر بھجوایا تھا۔بیلاروس کے سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کارگو آئی ایل 76 ٹرانسپورٹ طیارے میں بیلار وس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے نائب وزیر اور بین الاقوامی خدمات کے شعبے کے میجر جنرل ایگور بولوٹوف کی سربراہی میں ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔کارگو کا وزن 27.7 ٹن وزنی اور مالیت 4 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔اس میں فریم ٹینٹ، پٹرول پمپنگ پلانٹس،ڈیزل جنریٹر،کمبل،ادویات،بچوں و بڑوں کے لیے کپڑے،صفائی کے لیے کٹس، پانی کی کنڈیشننگ اور جراثیم کشی ،ہینڈ سینیٹائزنگ اور ایمرجنسی ڈس انفیکشن کی ادویات شامل تھیں۔پاکستان اور جمہوریہ بیلار وس کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز 3 فروری 1994 کو ہوا،دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کثیر جہتی شراکت داری کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم گزشتہ 15 سال کے دوران اوسطا 50 سے 120 ملین ڈالر سالانہ رہا۔بیلارو س اور پاکستان عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے اہم مسائل سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔