اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں13نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ، مہلک وائرس میں مبتلا 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔