اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید19کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار 423کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔