Dollar Background

کراچی (ویب نیوز)

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہو ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے سے 39923 پر آ گیا۔