ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ، شہری پریشان
شہریوں کی سٹورز کے باہر قطاریں، اشیا کی فراہمی ممکن نہیں رہی،ترجمان
اسلام آباد(ویب نیوز)
ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ہو گیا، شہریوں کی سٹورز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔سرور ڈاون ہونے سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن معطل ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کاپوریشنز کے حکام کے مطابق سسٹم کا سرور ڈاون ہونے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ شہریوں کی یوٹیلٹی سٹورز کے باہر قطاریں لگ گئیں، سسٹم ڈائون ہونے کے باعث اشیا کی فراہمی ممکن نہیں رہی۔یوٹیلٹی سٹورز کے ترجمان کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈائون ہوا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لئے آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے۔سستا آٹا صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والوں کو 400 روپے میں دستیاب ہو گا۔