اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں روزمرہ کی استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1.09 فیصدکااضافہ ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 5جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک میں 9 اشیاکی قیمتوں میں کمی 23 کی قیمتوں میں اضافہ اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ہفتہ کے دوران آلو کی قیمت میں 4.61 فیصد ، انڈے 1.31 فیصد، ٹماٹر 1.17فیصد، ایل پی جی 0.85فیصد ، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 0.71فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.32فیصد، چینی 0.24فیصد ، بناسپتی گھی ایک کلوگرام 0.11 فیصد اوردال مسور کی قیمت میں 0.5 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس کے برعکس چکن کی قیمتوں میں 16.09 فیصد،ٹوٹاباسمتی چاول5.16 فیصد، آٹا4.87فیصد، اری سکس نائن چاول 3.45 فیصد، کیلا2.97 فیصد، پیاز 2.65فیصد، روٹی 1.24 فیصد، نمک 1.07 فیصد اوردال مونگ کی قیمت میں 1.2 فیصد کااضافہ ہوا۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ 17733روپیسے لیکر 22888 روپے، 22889روپیسے لے کر 29517 روپے ، 29518 روپے سے لے کر44175روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.23فیصد، 121 فیصد ، 1.19فیصد اور 0.98 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں کے حساس اشاریے کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاکی قیمتوں میں ردبدل کی بنیاد پر کیاجاتا ہے۔