اسلام آباد (ویب نیوز)
احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکائونٹس اور اثاثے بحال کر دیئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکانٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔حکمنامے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے، پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قا نون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے۔احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکائونٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا، اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے۔