لاہور (ویب نیوز)
پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، موٹر ویز کئی مقامات پر بند کر دی گئیں۔موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ متاثر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ۔موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور، فیصل آباد ملتان موٹروے ایم-4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند رہیں۔شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ لاہور موٹر وے ایم-11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک بند رہی۔علاوہ ازیں قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔