سڑک چوڑی کرنے کا بہانہ، بھارت میں ایک اورتاریخی مسجد شہید
مودی سرکار نے اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا
نئی دہلی( ویب نیوز)
بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کررہی ہے۔ اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا۔ سوشل میڈیا پرسامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام نے دعوی کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔ مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔