اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں عالمی مہلک وبا کورونا کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔