اعظم خان نئے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہونگے
صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا
پشاور(ویب نیوز)
حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا حکومت نے تین جبکہ اپوزیشن نے دو نام تجویز کیے تھے۔ اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سبکدوش وزیراعلیٰ محمود خان،سپیکر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کی ہے۔جمعہ کو حکومت اپوزیشن کا طویل اجلاس ہوا اجلاس کے بعد اکرم خان درانی نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اجلاس کے نتیجہ خیز ہونے کی تصدیق کی اور میڈیا کو بتایا کہ سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔صوبائی حکومت ان کی قیادت اور سپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مل بیٹھ کر معاملہ حل کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی، سپیکر اور ان کی جماعت کا مشکور ہوں، جماعت کے بڑے نہ چاہیں تو بات مکمل نہیں ہو سکتی، ہمارا اپنا کوئی اختیار نہیں، جماعتوں کے فارمولے اور ہدایات پر آتے ہیں۔اکرم درانی نے کہا کہ تین نام حکومت کے تھے، دو نام اپوزیشن کے تھے، تاریخ میں پہلی بار جماعتوں کے درمیان دوریاں ہیں، صوبے میں بدامنی اور مہنگائی کا مسئلہ ہے، پشاور میں پرویز خٹک، وزیراعلی اور سپیکر اور ان کی پارٹی کا بھی مشکور ہوں، دونوں جانب سے اچھے افراد کے نام آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے وزیراعلی کے لیے اعظم خان اور ظفر اللہ کے نام ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اویس احمد آغا اور صاحب زادہ سعید ہیں اور خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلی کے لیے اعظم خان پر اتفاق ہو گیا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تین اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے دو نام تجویز کیے ۔یاد رہے کہ نامزد نگران وزیراعلیٰ اعظم خان توانائی اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔