مسجد حرام میں رواں ہجری سال کے دوران 10 کروڑ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ
مکہ مکرمہ( ویب نیوز)
صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک مسجدالحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے 22 ویں سائنٹیفک فورم برائے حج، عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے دوسرے سیشن میں شرکت کے دوران کہا کہ رواں سال کے دوران حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی? میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں مختص کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدارت عامہ کا مقصد 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی۔ مسجد حرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فراہم کردہ الیکٹرانک خدمات کی تعداد 62 ہے جبکہ دونوں مقدس مساجد میں منار الحرمین الشریفین پلیٹ فارم کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت خطبات، اسباق اور تلاوت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک سال کے دوران لوگوں کی جانب سے اس پلیٹ فارم سے 30 کروڑ سے زیادہ مرتبہ استفادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارت عامہ سمارٹ کیمپس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی بھی خواہاں ہے۔ اس پراجیکٹ میں 48 سسٹمز اور سروسز شامل ہوں گی۔۔