بجلی بریک ڈاؤن سے معیشت کو 300 ارب کا نقصان ہوا، ماہر معیشت

یہ انتظامی ناکامی ہے اور کہیں فالٹ آتا ہے تو اس کو پورے ملک تک نہ پھیلایا جائے۔ڈاکٹر فرخ سلیم

ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک دن میں کروڑوں ڈالر کا نقصان..وولٹیج کے غیرمعمولی اتارچڑھاؤ کے باعث ملک بھرمیں بریک ڈاؤن ہوا،حکام

اسلام آباد(ویب  نیوز) بجلی بریک ڈاون سے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا ، اس بات کا دعوی ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی 80 ٹریلین روپے کی ہے اوربجلی بریک ڈاؤن سے ایک دن میں معیشت کو 300 سے 600 ارب روپے کا نقصان ہوا ہوگا۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی ناکامی ہے اور کہیں فالٹ آتا ہے تو اس کو پورے ملک تک نہ پھیلایا جائے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح 7.30 منٹ سے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت کئی اہم شہر بجلی سے محروم ہوگئے

بجلی کے بریک ڈاؤن سے پورے ملک کا نظام بیٹھ گیا ہے۔ گھروں میں پانی کی موٹریں بند ہوگئیں جبکہ اسپتالوں میں آپریشنز ملتوی ہوگئے۔سیکٹری ایپٹما شاہد ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کے بندش سے ٹیکسٹائل سیکٹرکی پیداوار بھی بْری طرمتاثر ہوا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے آرڈرز متاثر ہوئے۔دوسری جانب مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کے سگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہوئی ، بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیز کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا رہا؟خیال رہے کہ پیر کی صبح ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاون ہوگیا تھا ۔۔