بھارت میں حضورنبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی پر چار انتہا پسند ہندوگرفتار
نئی دلی( ویب نیوز )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پولیس نے انتہا پسند ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی طرف حضور بنی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیان دینے کے بعد تنظیم کے چار انتہاپسندوں کو گرفتار کیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجرنگ دل کے کارکن شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دانستہ طورپر بدنیتی پر مبنی کارروائیوں جن کا مقصد کسی مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا، مذہب اور نسل کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ان کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔