نئی دہلی (ویب نیوز)
ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوج کے 31 سپاہیوں اور افسران کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار ہندوستانی سپاہیوں اور اعلی آفسران فریڈم فائٹرز سے انہیں چھوڑنے کی منت سماجت کرتے نظر آئے، جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں۔