پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی ہے، پی ٹی آئی کا ردعمل
تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی،یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا
حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں، یہی پلان چلانا تھا تو مفتاح اسماعیل کو کیوں ہٹایا؟،شاہ محمود قریشی
پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بڑھا ئیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، مزید مہنگائی ہوگی،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین
کوئی دن ایسا گزرا ہوجب عوام پر مہنگائی کابم گرانے کی چھٹی کی ہو، 600ارب کے ٹیکسزکا بوچھ پڑنے والا ہے،اسد قیصر
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کیا ،حماد اظہر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافے کا سن کر قوم پر سکتہ طاری ہے،مسرت جمشید چیمہ
پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، موجودہ حکومت عوام کوختم کرنا چاہتی ہے،شوکت یوسفزئی
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے، تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی،یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ریونیوجمع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت ان ڈائریکٹ ٹیکس کا سہارا لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، قیمتوں میں اضافہ پہلی قسط ہے، مزید اضافے کا امکان ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں، حکومت نے یہی پلان چلانا تھا تو مفتاح اسماعیل کو کیوں ہٹایا؟ آج وہی ہورہا ہے جو مفتاح اسماعیل کہہ رہے تھے، اسحاق ڈار نے ڈالر کے ساتھ کیا کمال کیا ہے؟۔انہوںنے کہا کہ معاشی صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی، تمام طبقے پریشان ہیں، ایسی مایوسی 40سال میں کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وطن واپسی پر کوئی حل پیش نہیں کیا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے اقدامات نہیں بتائے، مریم نواز نے وہی پرانی باتیں دہرائیں پچھلی حکومت نے سب کیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو سدھارتے دھارتے مزید بگاڑ دیا، عوام ان سے نالاں ہیں، کل مریم کا مایوس استقبال اسکا ثبوت ہے، نئی حکومت کیلئے بے پناہ چیلنجز ہوں گے۔سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بڑھا ئیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، مزید مہنگائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ان سے گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کرائے گا، مہنگائی کا ایک ریلہ آئے گا،آئی ایم ایف تو اپنی شرائط منوائے گا، آئی ایم ایف کی شرائط باقی معیشت کا بیڑہ غرق کردیتی ہیں، مہنگائی تو کم نہیں ہوگی لیکن ڈیفالٹ کا رسک کم ہوجائے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ برآمدات بڑھائیں، آئی ایم ایف کسی ملک کا حل نہیں ہے، ہم باربار آئی ایم ایف کے پاس اس لئے جاتے ہیں کہ سخت فیصلے نہیں لیتے، ہم ایکسپورٹ بڑھارہے تھے، ریونیو بھی 30 فیصد بڑھ گیا تھا، یہ ہماری ڈگر پر چلتے رہتے تو حالات ایسے نہ رہتے۔سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ یہ پھنس گئے ہیں،یہ تیاری کرکے نہیں آئے تھے، معیشت کو چلانا ان کا مقصد ہی نہیں تھا، اب تو برآمدات اور کم ہونا شروع ہوجائے گی، آئی ایم ایف ہماری مشکلات کا حل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے پیر پر کھڑے ہونا ہے، ہم معاشی ایجنڈے کی تیاری کررہے ہیں، اب ہم حکومت میں آئیں گے تو سخت فیصلے کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما حما اظہر نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی،یہ سب رجیم چینج کی بدولت ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کرنے کے بعد پٹرول قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، ان کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافے کا سن کر قوم پر سکتہ طاری ہے، اسحاق ڈار نے تو آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کی بڑھک لگائی تھی، آپ نے تو قوم کو نکیل ڈال کر آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی دن ایسا گزرا ہوجب عوام پر مہنگائی کابم گرانے کی چھٹی کی ہو، آنے والے دنوں میں عوام پر600ارب کے ٹیکسزکا بوچھ پڑنے والا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دل سے ان حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے لئے بددعا نکلتی ہیں، ایک ہنستا بستا گھر اپنے چند ارب کے لئے اجاڑ دیا گیا، بھوک کا ایک نیا سیلاب آنے والا ہے، عوام اس کو برداشت نہیں کر پائے گی، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ پانامہ رانی نے اپنے قدمِ منحوس دھرتی پر رکھے اور ساتھ ہی پیٹرول کا بحران ہوگیا، آنے سے 2 روز پہلے ڈالر 260 کا ہوگیا، یہ ان کے چاچا اور انکل کی نالائقی کے ساتھ ساتھ اس بدزبان عورت کی نحوست بھی ہے۔پی ٹی آئی خبیرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پی ٹی آئی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، موجودہ حکومت عوام کوختم کرنا چاہتی ہے، پہلے ہی معیشت ڈوبی ہوئی ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ امپورٹڈحکمرانوں نیغریبوں سے جینے کا حق چھیننے کی ٹھانی ہے، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کوبرداشت نہیں کریں گے، امپورٹڈ حکومت عوام کی جان چھوڑے، امپورٹڈ حکومت نئے انتخابات کا اعلان کرے۔mk/nsr
#/S