اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150کلومیٹر زیرِ زمین تھی

زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،زلزلہ پیما مرکز

اسلام آباد(ویب  نیوز)

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھرکے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ملک کے مختلف شہروں میں چند سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس دوران لوگ خوف کے باعث کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔mk/nsr