اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 15نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔