آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاوردھماکے کی جگہ کادورہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں،پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات
کے پی پولیس بہادر فورسز میں سے ایک ہے ،فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑرہی ہے،آرمی چیف
سپہ سالار نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ،پشاور( ویب نیوز)
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کے پی پولیس بہادر فورسز میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کہا ہم بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور پائیدار امن حاصل کر کے رہیں گے ۔۔