جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات، علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی
امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی
امریکی حکام کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے

واشنگٹن (یو این پی)

امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ملاقات (باقی صفحہ بقیہ پر نمبر1)
کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔امریکی حکام کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔