سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

 پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے،ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں، ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس سے تنزلی کا شکار ہوئے

ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔ نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ( ویب  نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق افواہیں اور سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو آسان قرضے، کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی سہولت کے لیے ہر ضلع میں زرعی مالز بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد زراعت پر کام کرنا ہے اور اس کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریبا ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں جس کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ، پاکستان کے پاس، گلیشیر، دریا، پہاڑ، اور زرخیز زمین ہے جس سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں، ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس سے تنزلی کا شکار ہوئے، گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لئے رکھا جائے گا۔گرین پاکستان انیشیٹیو پروگرام میں فوج کا رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج ہیں۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے، سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ، جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں، ، آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کلمہ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محظ اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں زرعی مالز Agriculture Malls کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اور جینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف کے کسان کنونشن سے خطاب کے دوران کسان بار بار نعرہ تکبیر ،پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔۔