وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا
اسلام آباد ( ویب نیوز)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا، مراعات روکنے کا فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پوائنٹ آف سیلز فیس سے افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مراعات میں ایف بی آر افسران کو مکان کا کرایہ، سامان لینے کیلئے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی تھی، ہیڈکوارٹر الانس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ نے فی الحال افسران کو مراعات دینے سے روک دیا ہے