کراچی (ویب نیوز)
لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہواجبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192پر آ گیا ۔ جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 273روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یاہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 192پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100انڈیکس 41ہزار 723پر بند ہوا تھا۔