کراچی (ویب نیوز)
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے معاشی مفاد میں بینکنگ اور بیمے کے شعبے کو قومیانے پر زور دیا ہے۔ ر ڈاکٹر عارف علوی میںگورنر ہاس کراچی میں وفاقی انشورنس محتسب (ایف آئی او) کے زیر اہتمام "بینک انشورنس میں شفافیت اور محتسب کا کردار” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وفاقی بینکنگ محتسب کامران شہزاد، وفاقی انشورنس محتسب خاور جمیل، جنا محمد حسین ، چیئرمین انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان، بینکنگ اور انشورنس انڈسٹری کے عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ ملک قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور آئین پر عمل پیرا ہوکر خوشحالی کی را ہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی پیروی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے۔ صدر نے کہا کہ درآمدات میں اضافے نے ادائیگیوں کا توازن بگاڑ دیا ہے اور قومی معیشت کی بحالی کے لئے برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں وسائل محدود ہوچکے ہیں اس لئے اب دنیا قابل تجدید اشیا پر انحصار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کااستعمال معیشت کے مفاد میں ہے اور بینکنگ اور بیمہ کا شعبہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے فصلوں کے بیمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ حالیہ سیلاب میں قدرتی آفات کے دوران زراعت کے شعبے میں بہتر مالی ازالہ کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم اور بہتر تربیت کے ذریعے ملک کے انسانی وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔