اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد58 ہو گئی
جاں بحق تارکین وطن میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ
آسلام ( ویب نیوز)
اٹلی میں اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد58 ہو گئی ڈوبنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد58 ہو گئی ہے جاں بحق افراد میں 28 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے صوبے کروٹون میں جنوبی ساحل کے قریب ناہموار سمندر میں 140 سے زائد تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی چٹانوں سے ٹکراکر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ درجنوں دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے البتہ ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر کشتی ترکیے کے شہر ازمیر سے اٹلی جا رہی تھی کہ گہرے سمندر میں حادثے کا نشانہ بن گئی۔
میڈیا رپورٹس نے اٹلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اس وقت گہرے سمندر میں حادثے کا نشانہ بنی جب وہ ایک چٹان سے ٹکرائی۔میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کا ملبہ اٹلی کے ساحل پر پہنچا جب کہ جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی نعشیں بھی سمندر میں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریبا 120 افراد سوار تھے جن میں 81 کو بچایا جا چکا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں، کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 81 کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کیلئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔