اسلام آباد (ویب نیوز)
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ اٹلی میں پاکستان کا سفارتخانہ اتوار کے روز اٹلی کے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر سوارپا کستانیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سفارتخانے کا ایک اعلی افسر نے حادثے میں بج جانے والے ان سولہ پاکستانیوں سے ملاقات کی ان پاکستانیوں کی جسمانی حالت اچھی ہے۔بچ جانے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ بحری کشتی پر بیس پاکستانی سوار تھے سفارت خانہ لاپتہ ہونے والے چار پاکستانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اٹلی کے حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔