بیجنگ  (ویب نیوز)

شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس(پارلیمنٹ)کے اجلاس میں چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ صدر شی کے خلاف صدارت کے لیے کوئی امیدوار مدِ مقابل نہیں تھا۔ اس لئے یہ کارروائی رسمی تھی، 15 منٹ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔گزشتہ برس اکتوبر میں چین کی برسراقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں سی جن پنگ تیسری مرتبہ پارٹی کتے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے ، اس لئے یہ بات یقینی تھی کہ وہی آئندہ 5 برس کے لئے چین کے صدر بھی ہوں گے۔پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کے دو دیرینہ ساتھیوں ژاو لیجی کو پارلیمنٹ کا چیئرمین اور ہان زینگ کو ملک کا نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔ژاو لیجی کو پارلیمنٹ کا چیئرمین اور ہان زینگ کو ملک کا نائب صدر منتخب کر لیا۔ دونوں رہنما صدر شی کی سابقہ ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ انقلاب کے بعد ماوزے تنگ کے بعد صدر شی کو چین کی تاریخ کا سب سے طاقت ور حکمران سمجھا جاتا ہے۔