لاہور (ویب نیوز)
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں دہشتگردی کے تھریٹ الرٹ ہیں۔لاہور میں کسی بھی ناخوشگوار خدشے کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کیا ہے، اور پاک رینجرز کے چاق وچوبند دستے لاہور پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں دہشتگردی کے تھریٹ الرٹ ہیں، جب کہ شہر میں ریلی سے ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رینجرز کو ہنگامی طورپر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے طلب کیا گیا ہے، اور محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144لگائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت تھرٹس ہیں۔