اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں 129نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.98فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔اس کے علاوہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ملتان میں 1.89فیصد، اسلام آباد 4.20 فیصد اور راولپنڈی میں 1.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔