اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 133نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،15 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ ہوئی ،ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 917 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اس موذی مرض کا شکار 15 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ ہوئی۔