- صرف عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی ملے گی
لاہور(ویب نیوز)
نگر ان پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو کل( بدھ کو) مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران حکومت پنجاب نے عمران خان اور تحریک انصاف کو (کل)بدھ کے روز مینار پاکستان کے مقام پرجلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جلسے کے دوران شہر بھر میں متعلقہ پارٹی کو کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور گھیرائو جلائو ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔ صرف عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی ملے گی۔