- سہیل امان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ٹرافیاں اور اعزازی تلواریں پیش کیں
- پاس آئوٹ ہو نے والے طلبا و طالبا ت ملک اور قوم کی خدمت کریں گے،سہیل امان
جھنگ (ویب نیوز)
پاسنگ آئوٹ تقریب گزشتہ روز کیڈٹ کالج جھنگ میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ ائیر چیف مارشل سہیل امان چیئرمین بورڈ آف گورنرز کیڈٹ کالج جھنگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں شہر کے سیاسی، مذہبی اور تاجر رہنمائوں نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان اور بیرون ملک سے گریجویٹ ہونے والے گرلز اور بوائز کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی اور مارچ پاسٹ پیش کیا۔ سابق ایئر چیف مارشل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ٹرافیاں اور اعزازی تلواریں پیش کیں۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ((ر)سہیل امان نے معیاری جسمانی تربیت، مذہبی ترغیب اور سائنسی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہو نے والے طلبا و طالبا ت محنت اور جس لگن سے اپنی ٹریننگ اور تعلیم مکمل کی اور عملی تربیت کا مظاہر ہ کیا ہے اسی محنت اور لگن سے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے ،کیڈٹ کالج جھنگ میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی کی جا رہی ہے جو ملک کے ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے دفاع کیلئے افواج میں شامل ہو کر ملک کیلئے اپنی خد مات سر انجام دیں گے سی ای او کیڈٹ کالج کمانڈر (ر)صہیب فاروق کی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں بلوچستان، گلگت بلتستان، کراچی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت پاکستان بھر سے جھنگ آئے تھے۔ گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس جلد ہی پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان نیوی اور متعدد پروفیشنل یونیورسٹیوں میں شمولیت اختیار کریں گے ،تقریب میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس موقع پر اپنی تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اور شاندار پریڈ کی جس پر پنڈال میں مو جود افراد نے خوب سراہا ،پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں . تقریب کے اختتام پر سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈر صہیب فاروق نے تقریب میں شرکت کر نے والے جھنگ کے سیاسی لیڈر ،انجمن تاجران ،جھنگ چیمبر ،ڈاکٹر ،روٹری کلب ،جھنگ بار کے نمائندگان کی تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔