- عاطف منصف خان کی گاڑی لنگرہ کے گاوں میں داخل ہوئی تو ملزمان نے موڑ میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی
- پیٹرول کی بوتلیں پھینکی گئیں جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد جل گئے
- واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔پولیس
حویلیاں(ویب نیوز)
ایبٹ آباد میں تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، حملے میں عاطف منصف جاں بحق ہوگئے۔عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ لانچر بھی فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں عاطف منصف سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف گاوں لنگرہ میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ 10 سے 15 بامسلح افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے۔عاطف منصف خان کی گاڑی لنگرہ کے گاوں میں داخل ہوئی تو ملزمان نے موڑ میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اورساتھ ہی پیٹرول کی بوتلیں پھینکیں جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد جل گئے۔واضح رہے کہ حملے میں جاں بحق عاطف منصف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما تھے۔پولیس زرائع کے مطابق گاڑی میں موجود تمام 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی پر راکٹ فائر کیا گیا جب کہ کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔مقامی افراد کے مطابق پولیس اور فائر برگیڈ کو لوگوں نے واقعے کی اطلاع دی لیکن روایتی سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔۔ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔عاطف خان جدون آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔۔