کندھ کوٹ، راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا،بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق، 4سے زائد زخمی

گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے

زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے

کندھ کوٹ (ویب  نیوز)

کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 4سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔