- ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے،وکیل پی ٹی آئی
- حتمی جواب مانگا تھا اب توچھ ماہ گزرچکے ہیں اب تک کچھ نہیں ہوا،ایسے نہیں چلے گا ،چیف الیکشن کمشنر
- انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، وکیل پی ٹی آئی
- کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد (ویب نیوز)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی سکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کردی۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھا حتمی جواب کیلئے وقت مانگا تھا، 6 ہفتے کا وقت مانگا تھا اب تو 6 ماہ گزر چکے ہیں، اب تک کچھ نہیں ہوا ایسے نہیں چلے گا۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، کمیشن نے تحریک انصاف کے معاون وکیل کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔