فیصل آباد (ویب نیوز)
انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی طباعت پر قادیانیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ فیصل آباد علامہ اقبال لائبریری میں قرآن کریم اردو ترجمہ قادیانیوں کا کس طرح پہنچا لائبریری میں تحریف شدہ قرآن کا نسخہ رکھنے والے افراد اور اس کے پس پردہ افراد کے خلاف انکوائری کی جائے۔ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ قادیانی تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی طباعت و تشہیرکررہے ہیں تحریف شدہ قرآن کریم کا نسخہ فیصل آباد کی سرکاری علامہ اقبال لائبریری میں رکھا گیا اور ہم نے اس کی نشاندہی کی اورفیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کو متوجہ کیا قادیانیوں کے متعلق پارلیمنٹ کا فیصلہ اور امتناع قادیانیت آرڈیننس بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کے فیصلہ جات بھی موجود ہیں اس کی روشنی میں قرآن مجید کا غلط ترجمہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں قرآن کریم کا غلط ترجمہ کرنا نیا ہو یا پرانا قرآن ایکٹ کے تحت کارروائی بنتی ہے۔ قانون حرکت میں آئے ہائی کورٹ پنجاب نے بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے قرآن ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔