- ذوالفقاراحمد بھون ڈپٹی کمشنربہاولپورتعینات کر دیئے گئے
لاہور (ویب نیوز)
پنجاب حکومت نے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل کردیئے۔ محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کوعہدے سے ہٹا کرڈپٹی کمشنربہاولپور سلمان خان کو ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ تعینات کردیا۔ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغاظہیرعباس شیرازی کوایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔ سلمان خان کوڈپٹی کمشنرکوٹ اددوکااضافی چارج بھی سونپ دیاگیا،ڈائریکٹرایڈمن چائلڈپروٹیکشن ذوالفقاراحمدبھون بھی تبدیل کردئیے ،ذوالفقاراحمدبھون ڈپٹی کمشنربہاولپورتعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔