اسلا م آباد (ویب نیوز)
اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق جون 2020 میں ملکی قرضہ 23 ہزار283 ارب روپے تھا،دسمبر2022 میں ملکی قرضہ 31 ہزار 116 ارب روپے ہوگیا،جون 2020 میں غیرملکی قرض 13ہزار116 ارب روپے تھا،دسمبر2022 میں یہ قرض 19 ہزار605 ارب روپے ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کیمطابق جون 2020 میں کل سرکاری قرض 36 ہزار399 ارب تھا،دسمبر2022 میں سرکاری قرض 52 ہزار721 ارب روپے ہوگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جون 2022 تک ہرپاکستانی 2 لاکھ 16ہزار709 روپیکا مقروض ہوگیا،جون 2020 میں جی ڈی پی کا 76.6 فیصد قرضہ لیا گیا،جون 2021 میں کل جی ڈی پی کا 71.5 فیصد قرض لیا گیا،جون 2022 میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5 فیصد لیا گیا۔