- جسٹس امین الدین کے یہ بات کہنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا، اب نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا
اسلام آباد (ویب نیوز)
پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کے لئے آیا،اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔جسٹس امین الدین کے یہ بات کہنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا،جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا،انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں اب نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔