اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 87نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے 6011 ٹیسٹ کئے گئے اورمزید 87افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 1.45 فیصدرہی ، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،25مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔19کے 534 ٹیسٹ کئے گئے اور19 افرادمیں بیماری کی تشخیص ہوئی، لاہورمیں بیماری کے مثبت ہونے کی شرح 3.56 فیصد ریکارڈکی گئی، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 608 ٹیسٹ کئے گئے 9 میں بیماری کی تشخیص ہوئی، اسلام آباد میں بیماری کی مثبت ہونے کی شرح 1.48 فیصدریکارڈکی گئی، راولپنڈی میں 433 ٹیسٹ کئے گئے، ایک مریض میں بیماری کی تشخیص ہوئی، راولپنڈی میں مثبت ہونے کی شرح 0.23 فیصدریکارڈکی گئی۔