پشاور (ویب نیوز)
پشاورمیں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ۔ شہریوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں۔پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ مفت آٹے کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ رونما ہوا ہے اور حیات آباد میں آٹے کے حصول کیلئے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے ۔اطلاعات کے مطابق شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے روکا جبکہ شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔شہریوں ںنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی اور پتھراؤ کیا جس سے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔