اسلام آباد (ویب نیوز)
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 770 پر آ گیا ۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔