لاہور (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دل کے دورے کے نتیجے میں ایس ایچ ا وعامرشہزادکی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے وزیرآباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا چنانچہ قتل کے اس منصوبے،جسکی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے، کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے وہ ایک کلیدی کردار(گواہ)تھے۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے سوموارکے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔عمران خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کیساتھ بھی چھیڑچھاڑ کی گئی ۔اس موقع پر ان پراسرار حالات کہ جن میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹررضوان اور مقصود چپڑاسی سمیت شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر تمام گواہان کی اموات لپٹی ہوئی ہیں، کو یاد کرنا بھی نہایت اہم ہے۔