• پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہیے تھا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان
  • دیگر یونین کونسل میں بھی دھاندلی اور بیگز کھلنے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیئے گئے،وکیل حسن جاوید شورش
  •  عدالت نے چھ یونین کونسل میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے عدالتی حکم میں توسیع کردی ۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ،جماعت اسلامی کی جانب سے وکیل قیصر امام، حسن جاوید شورش پیش الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن عدالت کے سامنے  پیش ہوئے ۔، وکیل قیصر امام نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز میں ووٹوں کے تھیلے کھل چکے تھے،وکیل حسن جاوید شورش نے بتایا کہ  انکوائری کمیٹی کی رپورٹ فراہم کرنے کی بجائے براہ راست حکم جاری کردیا گیا،دیگر یونین کونسل میں بھی دھاندلی اور بیگز کھلنے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیئے گئے۔وکیل قیصر امام  نے بتایا کہ فارم 12 بھی فراہم نہیں کیا گیا ، دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں ۔جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہیے تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خا ن صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے چھ یونین کونسل میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔