اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جمعرات کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار985ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.70فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں317 افراد میں سے 6 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.89 فیصد رہی،فیصل آباد میں 137 افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں397 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیااور شرح 0.25 فیصد رہی۔