اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جمعہ کو قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار695ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 70 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.89فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں437 افراد میں سے 16 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی،کراچی میں 402 افراد میں سے 32کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 7.96فیصد رہی ،گلگت میں 138میں سے 04کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 2.90فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں374 ٹیسٹوں میں سے 05ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.34 فیصد رہی۔