اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان کے سرکردہ ڈیجیٹل آپریٹر اور ویون گروپ کی کمپنی جاز نے کلاؤڈ کمیونیکیشن فراہمی کی بین الاقوامی کمپنی انفوبِپ (Infobip) کی معاونت سے جاز سے منسلک کاروباری شراکت داروں کو ایک ہی جگہ پر کمیونیکیشن کے تمام حل فراہم کرنے کے کیئے معاہدہ کرلیا ہے۔
بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگرس 2023ء کے موقع پر جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم اور انفوبِپ کے سی ای او سلویو کوٹک(Silvio Kutic) کے مابین اس شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔
یہ شراکت داری مقامی سطح پر محفوظ اور قابل توسیع کسٹمر انگیجمنٹ ٹولز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جاز بزنس صلاحیت میں بہتری لائے گی تا کہ وہ انفوبپ کے کمیونیکیشن پلیٹ فارم کو بطور سروس (CPaaS) استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروباری شراکت داروں کو چینلز کی وسیع رینج فراہم کرسکے۔ سافٹ ویئر بطور سروس(SaaS) کے ذریعے اولین سروس کی فراہمی ایس ایم ایس، واٹس ایپ،فیس بک میسنجر،بی آئی پی(BiP) و دیگرتک محدود نہیں ہوگی بلکہ صارفین کی مصروفیت میں نمایاں اضافہ بھی کرے گی۔
ان جائزوں کی مدد سے درست حکمت عملی کی بدولت کاروبار اپنے پیغامات کو مخصوص سامعین تک موثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر انفوبپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلویو کوٹک کا کہنا تھا کہ، ”جاز کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے، یہ ادارہ انٹرپرائزز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی لانے میں پیش پیش ہے۔ ہم اس تعاون کودو شراکت داروں کے اس عزم کے طورپر دیکھتے ہیں جو پاکستانی مارکیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل حل فراہم کررہے ہیں۔
پچھلے سال، جاز نے انفوبپ کے ساتھ اس اہم کمیونیکشن پلیٹ فارم بطور سروس(CPaaS) کو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں لانے کے لیے تعاون کیا۔ اسی طرح، ایک ڈیجیٹل آپریٹر کے طور پر جاز نے دوسرے اسٹریٹجک الائنس بھی ساتھ ملائے جو کسٹمرز سروسز کواپنانے، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کو محفوظ بنانے، ہارڈویئر مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے، اسٹارٹ اپ کو توسیع دینے اور انہیں مقامی فنٹیک ایکو سسٹم میں ضم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جازبزنس کے وی پی مارکیٹنگ اینڈ پروڈکٹس،خرم ریاض نے کہا کہ،”ڈیجیٹل طور پر منسلک دنیا میں، کاروباری ادارے آج بھی اپنے صارفین تک معلومات بہم پہنچانے کے لیے ایس ایم ایس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ قابل بھروسہ، پر اثر اور ہر جگہ دستیاب ہونے کی وجہ سے اہم ہے، لیکن دورِ حاضر میں ڈیجیٹل صارف دیگر ٹچ پوائنٹس پر بھی موجود ہے۔ لہٰذا، پورے عمل میں یونیفائیڈ کسٹمر کے تجربے (CX) کے لیے ایک اومنی چینل (omnichannel) تک رسائی بہت اہم ہے۔ اس وقت براہ راست اور بالواسطہ رابطہ کے مابین موجود سرحدیں دھندلی ہورہی ہیں، ایسے میں اداروں کو اپنی مواصلاتی حکمت عملیوں کو کسٹمر کے تجربہ کے مطابق از سرِنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
یہ مشترکہ منصوبہ جاز کو ایک بہترین کمپنی کے طور پر اپنے تمام کاروباری آپریشنز بشمول گرج، کلاؤڈ، جاز xlr8 اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ شراکت داری اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں شامل ہدف نمبر آٹھ۔ڈیسنٹ ورک اور اقتصادی ترقی جبکہ ہدف نمبرنو صنعتی اختراع اور انفراسٹرکچر کے حصول میں بھی مدد دیتی ہے۔