اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید ایک مریض دم توڑگیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں25نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (ین آئی ایچ) کے سوموار کے روز جاری کردہ تنازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 453ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 25افراد کے نتائج مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.02فی صد ریکارڈ ہوئی۔ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 25 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔