رحیم یار خان (ویب نیوز)
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے ایک نئی پروڈکٹ 25 کلو گرام سونا ڈی اے پی کی بور ی کے افتتا ح کے مو قع پر رحیم یار خان میں تقریب کا اہتمام،جس میں سرکاری /پرائیویٹ اداروں کے سربراہاں کے علاوہ کا شتکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب فارم ایڈوائزری سنٹرپر منعقد کی گئی۔ ایف ایف سی کے منیجر فارم ایڈوائزری سنٹر عبدالجلیل جروار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف ایف سی پورے ملک میں زرعی خدمات بہم پہنچا رہی ہے۔ یہ خدمات فارم ایڈوائزری سنٹر کے ذریعے پہنچا ئی جارہی ہے۔ کمپنی نے اپنے زمیندار بھائیوں کے اصرار پر ایک نئی پروڈکٹ 25کلو گرام ڈی اے پی متعارف کرائی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بوری استعما ل کرنے میں بھی آسان ہے۔ اس کے علاوہ اس کی نقل وحمل بھی آسان ہے اور اس میں فاسفورس کی مقدار باقی کھادوں سے زیادہ ہے۔ تقریب سے ریجنل منیجر ایف ایف سی بخت جمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پورے ملک میں اپنے 3600 سے زائد ڈیلرز کے ذریعے سونا کھادیں بہم پہنچارہی ہے۔ یہ نئی پروڈکٹ 25 کلو گرام سونا ڈی اے پی کاشتکاروں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ تقریب سے ثناء اللہ خان، محمد عمران، محمد فیصل علی اور عمیر احمد خان نے بھی خطاب کیا۔میاں امتیاز احمد، ڈائریکٹر ان سروس ایگری ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، رحیم یار خان نے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نئی پروڈکٹ 25کلو گرام سونا ڈی اے پی سے کاشتکار کو فائدہ ہوگا اور استعمال میں آسانی ہوگی۔ حسیب اکبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (زرعی توسیع) رحیم یار خان نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا۔پروگرام میں جے ڈی ڈبلیو (JDW) شوگر ملز کے افسران اور مختلف زرعی محکمو ں کے سربراہان نے شرکت کی جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن، ایڈزپاکستان، زرعی ترقیا تی بینک، JDW شوگر ملز اور محکمہ زراعت توسیع کے افسران شامل ہیں۔ واضح رہے 25 کلو گرام سونا ڈی اے پی کی بور ی کے افتتاح کے حوالے سے صادق آ باد، خانپور اور لیاقت پوربھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔